18 اگست، 2016، 7:36 PM

ترکی میں کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

ترکی میں کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرقی صوبے وان میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، حکام نے دھماکوں کی ذمہ داری سنی کرد علیحدگی پسندوں پر عائد کی ہے۔کار بم دھماکے میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ متعدد پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق  دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ادھر ایک سرکاری اہلکار نے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

News ID 1866304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha